• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ڈیم ٹھیکا، مشیر تجارت کا موقف بھی سامنے آگیا


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا مہمند ڈیم کی تعمیر کے ٹھیکے کی بولی میں کامیابی پر موقف پہلی بار سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میں ڈیسکون کمپنی چھوڑ چکا ہوں اب صرف شیئر ہولڈر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کےلئے بولی کا عمل مشیر بننے سے پہلے شروع ہوا اور میں اس حوالے سے وزیراعظم کو پہلے ہی بتاچکا تھا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے واضح کیا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے سارے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔

تازہ ترین