• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ساز اریبم سیام شرما نے پدما شری ایوارڈ واپس کر دیا

بھارتی فلم ساز اریبم سیام شرما نے شہریت ترمیمی بل پر احتجاجاً اپنا پدما شری ایوارڈ واپس کر دیا، انھیں یہ ایوارڈ دو ہزار سولہ میں دیا گیا تھا ۔

بھارتی فلم ساز اریبم سیام شرما نے دوسرے ملکوں سے آنے والے صرف غیر مسلم باشندوں کو بھارتی شہریت دینے کے بل کے خلاف احتجاجاً پدما شری ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے معروف اریبم سیام شرما نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے شہریت کے متنازع بل پر وہ بطور احتجاج اپنے پدما شری ایوارڈ واپس کررہے ہیں۔

بھارتی لوک سبھا سے مںظور ہونے والے اس بل کے مطابق پڑوسی ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے بھارتی شہریت دینے کا عمل آسان بنایا جائے گا۔

لیکن اس بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا،بلکہ ہندو، سکھوں اور مسیحی برادریوں کو بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے،بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مودی سرکار کے نئے بل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے مسلمانوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی سے بھرپور اس بل کے ذریعے بی جے پی سرکار ہندو ووٹ بینک کو بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین