• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں بس حادثہ، چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک

روس میں مسافر بس حادثے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

بدقسمت بس کے مسافروں کو یہ حادثہ دارالحکومت ماسکو کےجنوبی علاقے کالوگا میں پیش آیا، مسافر بس سڑک سے اتر کر کنارے پر اُلٹ گئی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بس ڈانس کلب کے بچوں کو لے کر جا رہی تھی،کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حوالے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین