• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں ہزاروں افراد کا رقص، ریکارڈ قائم


یوں تو آپ نے کئی طرح کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے ان ہزاروں فلپائنی باشندوں کے کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے ایک ساتھ رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیاہے۔

جی ہاں، فلپائن کے صوبے Isabelaکے شہر Ilaganمیں روایتی میلے کے موقع پر ہزاروں افراد نے نیاگنیز ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور   2ہزار4سو95 افرادنے کھیتوں میں نصب پتلوں کاروپ دھارکر2گھنٹوں تک ایک ساتھ روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور رقص کی شاندار پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین