• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں


دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں اور گرد و غبار کا سلسلہ جاری ہے، دبئی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔

شارجہ میں گرد آلود ہواؤں کے راج کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئےجبکہ عجمان اور ابوظبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا۔

گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی۔

تازہ ترین