• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوجوں کو غیرمعینہ مدت کی جنگوں سے واپس لائیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجوں کو غیر معینہ مدت کی جنگوں سے واپس ضرور لائیں گے لیکن ان علاقوں میں اپنی انٹیلی جنس بھی رکھیں گے اور وہاں کے حالات کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے۔

امریکی چینل کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے اب دیکھیں گے کہ طالبان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، طالبان امن چاہتے ہیں، وہ تھک چکے ہیں، سب ہی تھک چکے ہیں، افغانستان سے فوج واپس بلائیں گے لیکن وہاں انٹیلی جنس رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ مسائل نے سر اٹھایا تو ہم ان سے نمٹیں گے، اسرائیل کے تحفظ اور دوسرے معاملات کی وجہ سے شام سے امریکی فوجی فوراً نہیں ایک ٹائم فریم کے تحت واپس آئیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق اور شام سے داعش کا ننانوے فیصد خاتمہ کر دیا ہے، جلد ہی سو فیصد بھی کر دیں گے، اگر کہیں خطرہ ہوا تو ہم واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے اپنے اڈے خالی نہیں کریں گے، عراق کے امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر نظر رکھیں گے کیونکہ ایران اصل مسئلہ ہے۔

تازہ ترین