• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکا میں جان لیوا سردی کے بعد تیز ہواؤں اور بارش کا طوفان ریاست کیلی فورنیا میں پہنچ گیا، کیلی فورنیا کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تیز بارش کے بعد کیچڑ سے اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے، دوسری طرف واشنگٹن اور اوریگن میں بارش کے ساتھ برف باری بھی جاری ہے۔

امریکا کے مغربی علاقوں میں منگل سے ایک بار پھر سرد ہواؤں کے ساتھ برف باری کا امکان بھی ہے۔

تازہ ترین