• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پروڈکشن ڈائریکٹر نے سب سے بڑا فلم ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی پروڈکشن ڈائریکٹر یوسف بخاری نے اسپین کا سب سے بڑا فلم ایوارڈ جیت لیا۔

اسپین کے شہرسیوالا میں 33ویں گویا فلم ایوارڈز کی شاندار تقریب ہوئی جس میں پاکستانی نژاد اسپینی پروڈکشن ڈائریکٹر یوسف بخاری کو فلم "The Man Who Killed Don Quixote" میں بہترین پروڈکشن ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایڈونچر کامیڈی فلم نے بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ گویا فلم ایوارڈز اسپین کا مرکزی قومی ایوارڈز ہے جو ہر سال اسپین میں بنائی گئی بہترین فلموں کی 28 کیٹیگریز میں دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین