آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے تیسرے استقبالیے کی شاندار تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے تیسرے استقبالیے کی تقریب دہلی میں منعقد کی گئی۔


کپل نے اپنی اور گینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تمام لوگوں سے اپنی شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کی درخواست کی۔


استقبالیے کی تقریب میں کپل نیوی بلیو اچکن میں کسی راجکمار سے کم نہیں لگ رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ بھی نیوی بلیو انار کلی میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔


کپل کے استقبالیے میں معروف گلوکار میکا سنگھ، سہیل خان، بھارتی کرکٹر سریش رائنا اور بھارت میں تعینات فرانسیسی سفیر الیگزینڈر زیگلر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔


کپل کے استقبالیے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرم بجاتے ہوئے اور اداکار سہیل خان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کامیڈین کپل شرما کے پہلے استقبالیے کی تقریب شادی کے دوروز بعد 14دسمبر کو منعقد کی گئی تھی جس میں گھروالوں اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

دوسرے استقبالیے کی تقریب 24 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون، انیل کپور، ریکھا سمیت متعددبالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں