• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں قائم میسا چیو سیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک آلہ ایجا دکیا ہے جو وائر لیس انٹر نیٹ اور دیگر مقنا طیسی شعاعیں جذب کرکے اسے بجلی میں بدل سکتا ہے۔اس آلے کو ایک خاص میٹریل سے تیار کیا گیاہے ۔ اس کو ’’ریکٹینا‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کی بدولت اب وائی فائی سے موبائل چارج کرنا ممکن ہو جا ئے گا ۔یہ وائی فائی شعاعوں کو جذب کر کے اسے بجلی میں تبدیل کرتا ہے ۔تجر بے میں اس میٹر یل سے 30 سے 40 مائیکرو واٹ بجلی حاصل کرنے میں کام یابی حاصل کی۔اس آلے کو مولبڈ نیم ڈائی سلفائیڈ کی باریک پرت سے بنایا گیا ہے ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ مستقبل میں یہ آلہ بہت کار آمد ثابت ہو گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین