• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی ’کافی ود کرن‘ میں شرکت نہ کرنیکی وجہ کیا؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور معروف ہدایت کار کرن جوہر کا تعلق بہت پرانا، گہرا اور قریبی ہے، یہی وجہ ہے کہ کرن جوہر کاشو ’کافی ود کرن‘ کا ہر سیزن اس وقت تک نامکمل رہتا ہےجب تک اُس میں شاہ رخ خان شرکت نہ کرلیں۔


بھارت کا مشہور شو ’کافی ود کرن ‘کے اب تک 5 سیزنز آچکے ہیں اور ہر سیزن شاہ رخ خان کی دھواں دار انٹری کے بغیرمکمل نہیں ہوا ہے۔ کافی ود کرن کے سیزن 6 میں بھی شاہ رخ اور کرن کے مداحوں کو ایسی ہی ایک دھواں دارقسط کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب تک شاہ رخ خان کی شو میں شرکت کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس حوالے سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی سے متعلق کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، وہ کسی نئے اوربہترین اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں تاکہ باکس آفس پر ایک مرتبہ پھر سے چھاسکیں، یہی وجہ ہے کہ وہ شو میں شرکت نہیں کررہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور وجہ یہ بھی بتائی کہ فلم زیرو کی ناکامی کے بعد سے اُن کا کسی بھی پروگرام میں شرکت کرنےکا دل نہیں چاہ رہا۔

واضح رہے کہ سال 2018 بالی ووڈ کے تینوں خانز کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا ہے جبکہ سال 2018 کی شروعات سے قبل ہی یہ شور مچا ہوا تھا کہ یہ سال فلموں کے اعتبار سے بہترین سال ثابت ہوگا کیونکہ اس سال بالی ووڈ کے تینوں خانز باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

لیکن افسوس کہ شاہ رخ کی فلم زیرو ، سلمان کی ریس 3 اور عامر خان کی ٹھگس آف ہندوستان تینوں ہی شائقین فلم کے دل جیتنے میں ناکام رہیں، جہاں ان فلموں نے مداحوں کو مایوس کیا وہیں بالی ووڈ کے خانز بھی اُداس ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین