• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 04 فروری ، 2019

کراچی،میراتھن ریس کی جھلکیاں


کراچی میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں مرد ، خواتین اور بچوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اعلان کیا کہ اگلے سال کراچی میں انٹر نیشنل میراتھن ہوگی جس میں دنیا بھر سے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔

وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے ریس کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے، دوڑ معین خان اکیڈمی سے شروع ہوکر مختلف مقامات سے واپسی اسی جگہ ختم ہوئی۔

میراتھن میں قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین، پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، اداکار ایوب کھوسہ، اعجاز اسلم، احمد علی راجپوت، پاکستان ایتھلیکٹکس فیڈریشن کے صدر میجر(ر) اکرم ساہی، محفوظ الحق، غلام محمد خان ودیگر ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

مردوں کی کیٹگری میں ہارون گل جبکہ خواتین میں حرا مہوش کامیاب رہیں۔ایونٹ میں حصہ لینے والوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

گرین کیٹیگری میں 16سے 19 سال کے شہر ی تھے، 19 سے 30 سال کے شہریوں کے لیے سرخ کیٹیگری مختص کی گئی تھی ۔

بلیو کیٹیگری صرف تیس سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے مخصوص تھی، انڈر19میں عامر عباس اور سحرش، انڈر29میں علی حسن اور فرح نے میدان مار لیا۔