• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ روز بھارت کے مشہور شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے تعلق سے متعلق بات کی۔


بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کافی ود کرن کی نئی قسط میں شرکت کی، اس دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عالیہ اب صرف اُن کی ایک اچھی دوست ہے۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ اُن دونوں نے اپنے کریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا تھا اور پھر رفتہ رفتہ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی لیکن پھر 4 سال کی طویل دوستی کے بعد اب دونوں کی راہیں جدا ہو گئی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تعلقات ختم ہونے کے بعد سے اب تک اُن کی عالیہ سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے بالی ووڈ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، اسی فلم کے ذریعے دونوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جگہ بنالی اور نہ صرف یہ بلکہ ان کی جوڑی کو مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا، تب سے ہی دونوں کے تعلقات کی مختلف خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور عالیہ ہمیشہ اپنے تعلقات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے نظر آئے۔

سدھارتھ کا کہنا ہے کہ اگر دو لوگوں کے درمیان باہمی اتفاق اور ہم آہنگی نہ ہو تو علیحدگی اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں، میں اپنے کیرئیر کو لے کر بے حد پرُ امید ہوں اور اپنی ساری توجہ صرف کام کی طرف مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین