• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الحق اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری


انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کھلاڑیوں امام الحق اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

آئی آئی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے، ان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے۔

پاکستان کے امام الحق، ایم ایس دھونی، بیورن ہینڈرکس کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

امام الحق کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے 9 درجے بہتری کے بعد ون ڈے رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آگئے، انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 271 رنز بنائے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں 38 درجے بہتری آئی ہے، انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 6 وکٹیں حاصل کیں اور رینکنگ میں 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا پہلا، بھارت کا دوسرا، ساؤتھ افریقہ کا تیسرا ،نیوزی لینڈ کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فخر زمان کا نواں نمبر ہے۔

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد حفیظ کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔

تازہ ترین