• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر دیا


آسٹریلیا نے کینبرا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ۔

آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں جیت کےلیے سری لنکن ٹیم کے سامنے 516 رنز کا پہاڑ سا ہدف تھا، تاہم 17 رنز بغیر کسی نقصان سے ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل شروع کیا۔

مچل اسٹارک اور کیمنز نے مہمان کھلاڑیوں کو زیادہ مہلت ہی نہ دی ، صرف 149 رنز پر پوری ٹیم کو چلتا کیا۔

سری لنکا کے مینڈس 42 اور تھریمانے 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

آسٹریلوی بولر کمینز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں بھی 5 اور میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

366 رنز کی فتح کے ساتھ میزبان آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی۔

تازہ ترین