• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی ٹیم کی نئی کٹ اور گانے کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی کا پشاور پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا ۔

پشاور پہنچنے پر ڈیرن سیمی کی خوشی ان کے چہرے پر عیاں تھی۔

ائیر پورٹ پر تعینات عملے اور دیگر افراد نے ان کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

زلمی کے کپتان کا موٹر وے ٹول پلازہ پر شہریوں کی جانب سے بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈیرن سیمی آج ناصرف پشاور زلمی کی کٹ اور گانے کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے بلکہ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔

اس سے قبل وہ آج صبح اسلام آباد پہنچے ہیں۔

تازہ ترین