• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپورنئی ہالی وڈ فلم 'یو ایس کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکار جورڈن پیلے کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار لیوپٹا گونگ،ونٹسن ڈیوک ، الزبیتھ موز،یحییٰ عبدالمتین ، ٹم ہیڈیکٹراورایوان ایلکس سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اورائین کوپر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو ساحل کنارے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں تاہم کچھ پر اسرار لوگ ان پر حملہ کر کے ان کی جان لینے کے در پر ہو جاتے ہیں۔

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین