• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے لندن سمیت یورپ بھر میں ہونے والے مظاہرے اور برٹش پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی کشمیر کانفرنس کو رکوانے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا، تاہم اُسے اس سلسلے میں ناکامی کا سامنے ہوا ہے۔

کشمیر اسکینڈے نیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہ نواز خان نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت برٹش پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس رکوانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نےاس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا لیکن برطانوی حکومت نے اسے صاف انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب سابق نارویجن وزیر اعظم شیل ماگنے بوندے ویک خصوصی دعوت پر یوم یکجہتی کشمیر پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کشمیر اسکینڈے نیوین کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہ نواز خان بھی برطانوی پارلیمنٹ میں منقعدہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سردار علی شاہ نواز خان ہاؤس آف کامنز کے سیمینار اور بعد میں اسی حوالے سے مظاہرے میں بھی شرکت کریں گے۔

بعد ازاں سردار شاہ نواز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پی ٹی آئی ازادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین