• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتیک آریان نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کس کو کہا؟

بالی ووڈ کے اُبھرتے ستاروں کی بات کی جائے تو اس میں ایک نام ’کارتیک آریان‘ کا بھی آتا ہےجنہوں نے فلم ’سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور آتے ہی بالی ووڈ پر چھا گئے۔

کارتیک آریان اپنی خوبصورت شکل و صورت اور بہترین اداکاری کے سبب بالی ووڈ اداکارائوں میں کافی مقبول ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے اُن سے سوال پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے میں انہیں کون پسند ہے؟ اس کا جواب انہوں نے نہایت سمجھداری سے دیا اور کہا کہ ’جن کا میں پسندیدہ ہوں۔‘

واضح رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان چند روز قبل بھارت کے مشہور شو  ’کافی ود کرن‘ میں آریان کو اپنا پسندیدہ اداکار ظاہر کر چکی ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اُن کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر بھی جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

آریان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کا اس بارے میں کیا کہنا ہے تو انھوں نے کہا کہ سارہ کے ساتھ ایک کپ کافی کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

کہانی میں موڑ اس وقت آیا جب آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کو ایک ساتھ دیکھا گیا، اس کے بعد سے دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔

اب یہ آریان کے مداحوں پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اُن کے اس جواب کہ ’میری پسندیدہ اداکارہ وہ ہیں جن کا میں پسندیدہ ہوں‘ سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔

تازہ ترین