• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ گرنے کا حادثہ کیلی فورنیا کے جنوبی مضافاتی علاقے میں پیش آیا، طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے دو گھروں میں آگ لگ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیولر ٹن میونسپل ائیرپورٹ سے اُڑنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ حادثے کاشکار ہوا،ہلاک ہونے والوں میں طیارے میں سوار پائلٹ اور گھر کے چار رہائشی افراد شامل ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین