• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’’گلی بوائے‘‘ کے چرچے

بالی وڈمیں 2019کی پہلی 200کروڑ فلم بننے کے لیے گلی بوائے ، ٹوٹل دھمال اورلُکاچھپی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ ویسے یہ تینوں فلمیں سو سو کروڑ کا بزنس کرنے کے لیے فیورٹ ہیں، لیکن ان میں سے دو سو کروڑ کمانے کا کمال ٹوٹل دھمال میں ہی نظر آرہا ہے ۔ٹوٹل دھمال ،دھمال سیریز کا تیسرا حصہ ہے ۔دھمال 2007میں ریلیز ہوئی تھی اور سپر ہٹ ہوئی تھی، لیکن اس کے چار سال بعد ریلیز ہونے والی ’’ڈبل دھمال‘‘ کام یاب نہیں ہوسکی تھی۔اب ٹوٹل دھمال اس سال فروری میں ریلیز ہوگی اور اس کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے ۔یہ والی دھمال اپنے پہلے حصے سے بہت قریب بلکہ اس کا ری میک بھی لگ رہی ہے۔رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’’گلی بوائے‘‘ کے بھی بڑے چرچے ہیں ۔یہ فلم ٹوٹل دھمال سے پہلے ریلیز ہوگی۔ لیکن اس فلم کا ٹارگیٹ آڈینس ’’ملٹی پلیکس‘‘ ہے۔ ہوسکتا ہے یہ فلم بھی دو سو کروڑ کمانے میں کام یاب رہے، لیکن رفتار میں یہ فلم ٹوٹل دھمال سے ہار سکتی ہے، جو اِس فلم سے ایک ہفتے بعد ریلیز ہوگی۔بالی وڈ کے دو ٹیلنٹ پاور ہاؤس عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پہلی بار کسی فلم میں مدمقابل آرہے ہیں۔ سمبا اور پدماوت کے بعد رنویر اور راضی کے بعد عالیہ بھٹ کے ستارے اس وقت کام یابی کے ساتھ ایوارڈز کے لیے بھی خوب چمک رہے ہیں۔ پچھلے سال کی بڑی ہٹ فلم استری اور بدھائی ہو، کی طرح کی چھوٹے بجٹ کی بڑی فلم ’’لُکا چھپی‘‘یکم مارچ کو ریلیز ہوگی، لیکن یہ فلم گلی بوائے اور ٹوٹل دھمال سے تھوڑا کم بزنس کرنے کے باوجود اپنے بنانے والوں کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی ۔ اس فلم میں پیار کے پنچ نامہ سیریز اورسونوکی ٹی ٹو کی سوئیٹی کے ہیرو کارتک آریان اور بریلی کی برفی اور دل والے کی حسینہ کیرتی سنن ہیروئن ہیں۔ ان تینوں فلموں میں گلی بوائے ’’کلاس‘‘ اور نوجوانوں کے لیے ٹوٹل دھمال بچے،بڑوں اور پورے خاندان کے لیے، جب کہ لُکا چھپی سنگل اسکرین اور ملٹی پلیکس دونوں کے لیے بہتر لگ رہی ہے ۔ٹوٹل دھمال میں انیل کپور اپنی فیورٹ ہیروئن مادھوری کے ساتھ پورے19سال بعد نظر آئیں گے۔بالی وڈ کی سدابہار آن اسکرین جوڑیوں میں سے ایک انیل اور مادھوری12فلموں میں رومانس کرچکے ہیں۔انیل کپور نے اپنے لمبے کیریئر میں سری دیوی، میناکشی اور جوہی چاولہ کے ساتھ بھی کافی زیادہ فلمیں کی، لیکن سری دیوی تین چار فلموں میں انیل کپور کے ہوتے ہوئے دوسرے ہیرو کی ہیروئن بنیں۔ انیل کپور اور مادھوری سب سے پہلے1987میں فلم حفاظت میں ایک ساتھ اسکرین پر آئے پھر تیزاب، جمائی راجہ، پرتی کار،کشن کنیہا ،بیٹا،جیون ایک سنگھرش،زندگی ایک جوا،کھیل،پرندہ،راج کمار،رام لکھن اور 2000میں پکار میں بھی بطور جوڑی کام کیا۔ یعنی بالی وڈ کا یہ 33سالہ ’’پیئر‘‘اب 13بار ایک ساتھ کام کر رہا ہے ۔ٹوٹل دھمال ہدایت کار اندرا کمار کی 15ویں فلم ہوگی۔ اندار کمار اس سے پہلے دل،بیٹا، راجا،عشق،من،عاشق،رشتہ،دھمال اور مستی سیریز کی فلمیں بناچکے ہیں۔ مادھوری اندرا کمار کی سب سے فیورٹ اداکارہ تھیں۔وہ نہ صرف دل، بیٹا اور راجہ کی ہیروئن تھیں، بلکہ انھوں نے پہلی دو فلموں سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا اور تیسری سے نامزد بھی ہوئیں۔فلم ٹوٹل دھمال میں اجے دیوگن بھی ہیں، جن کا کردار غالبا سب سے زیادہ اہم ہے۔ اجے نے اس فلم میں اپنے دوست سنجے دت کی جگہ لےلی ہے۔ اجے دیوگن اندرا کمار کے ساتھ فلم عشق اور مستی میں بھی عمدہ کامیڈی کرچکے ہیں۔ ٹوٹل دھمال میں اجے کے گول مال فرینڈ ارشد وارثی بھی ہیں، جوگول مال سیریز کی طرح دھمال سیریز کی بھی ہر فلم کا لازمی حصہ رہے ہیں۔اسی طرح مستی سیریز کے ریتیش دیش مکھ بھی اس فلم میں ہیں جو اندرا کمار کے ساتھ چھٹی فلم میں کام کر رہے ہیں۔

دھمال سیریز کا سب سے مقبول کردار جاوید جعفری کا ہے، جو اس بار بھی ٹریلر تک میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اور اور اور بہت بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ بہت سارے جانور اور بہت سارے اسپیشل ایفیکٹس بھی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ فلم میں اندرا کمار کی پہلی فلم کے ہیرو عامر خان بھی اسپیشل اپیئرنس دیں گے۔عامر اور اندرا کمار کا ساتھ بھی بہت پرانا ہے۔ دونوں فلم دل،عشق اور من میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ عامر خان ٹھگز کی ناکامی کے بعد اگلی فلم کون سی کر رہے ہیں، یہ ایک بڑا سوال ہے، کیوں کہ سلمان خان کی نئی فلم کا ٹیزر تو سامنے آگیا ہے ۔لارجر دین لائف بڑے بجٹ کی سلمان خان اور کترینا کیف کی یہ فلم ریلیز بھی عید پر ہوگی۔پچھلا سال کیوں کہ تینوں خان کے لیے اچھا نہیں گیا، تو اس سال سلمان،عامر اور شاہ رخ پر سب کی نظریں ہیں۔ سلمان کی تو فلم سامنے ہے ، لیکن عامر اور شاہ رخ کے اگلے پروجیکٹ ابھی فائنل نہیں۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین