• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر محمد سمیع کو پی ایس ایل فور کے لیے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے ۔

اس بات کا اعلان اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے محمد سمیع کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او شعیب ندیم نے بتایا کہ مصباح الحق پشاور زلمی کو جوائن کرچکے ہیں، ٹیم منجمنٹ نے مشاورت سے محمد سمیع کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیوی بیٹسمین لیوک رونکی ٹیم کا حصہ ہیں، لیکن فرنچائز چاہتی تھی کہ کپتان پاکستان سے ہو۔

شعیب ندیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سیزن فائیو کے میچز راول پنڈی میں بھی کھیلے جائیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع کو پی ایس ایل سیزن ون میں گولڈ کیٹیگری میں ڈرافٹ کیا تھا، اُس وقت سے اب وہ پی ایس ایل کے 27 میچوں میں 6 اعشاریہ 55 کے اکانومی ریٹ سے 37وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

محمد سمیع پی ایس ایل کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں،جبکہ رومان رئیس کے بعد اُن کا دوسرا بہترین اکانومی ریٹ ہے۔

محمد سمیع پاکستان ٹیم کی جانب سے 136ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں ، وہ پی ایس ایل سیزن فور کے لئے اسکواڈ کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین