• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جس دن مودی ریٹائر ہوئے سیاست چھوڑ دونگی، سمرتی ایرانی

بھارتی سیاست دان اور یونین منسٹر سمرتی ایرانی نے کہا ہے کہ جس دن وزیراعظم نریندر مودی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا وہ سیاست چھوڑ دیں گی۔


وہ بھارت کے شہر پونا میں ’ورڈ ز کاؤنٹ فیسٹول‘میں اظہار خیال کررہی تھیں۔

حاضرین میں سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ کب آپ کو وزیراعظم کی حیثیت سے دیکھیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’کبھی نہیں، میں سیاست میں کرشماتی لیڈر کے تحت کام کرنے کے لئے سیاست میں آئی، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں کام کیا اور اس وقت مودی جی زیرقیادت خدمات سرانجام دے رہی ہوں۔

ڈرامہ سیریل ’’ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ فیم سمرتی ایران کا کہنا تھا کہ جس روز وزیراعظم نریندر مودی ریٹائر ہوئے، وہ بھی بھارتی سیاست کو خیرباد کہہ دیں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین