• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں چینی سال کی آمد پر فیسٹیول کا انعقاد


چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نئے چینی سال کی آمد سے قبل فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں بھی اسی مناسبت سے فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے چینی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے۔

اس دوران شہروں کو روایتی لالٹینوں اور لائٹوں سے سجایا گیا جبکہ فیسٹیول میں چینیوں نے شیرکے لباس جیسا کاسٹیوم پہن کر حصہ لیااورچین کے روایتی لائن ڈانس کا مظاہر ہ پیش کیا۔

فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف چینیوں بلکہ مقامی لوگوں نے بھی بھرپور لطف اٹھایا اورانہیں خوب داد دی۔

تازہ ترین