• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لیں۔

کون جانتا تھا کہ 5 فروری 1985 کو ایک باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دے گا۔ 7 سال کی عمر سے ہی فٹ بال رونالڈو کا جنون بن گیا اور2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دے دی۔

انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، زندگی کی34 ویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی ہمت اور لگن میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین