• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا کے ڈپٹی گورنر نے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا

امریکی ریاست ورجینیا کے ڈپٹی  گورنر جسٹن فیئر فیکس نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا۔

ڈپٹی گورنرجسٹن فیئرفیکس نے خاتون پر جنسی حملے کے الزام کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی جنسی حملہ نہیں کیا۔

جسٹن فیئرفیکس نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور خاتون کے درمیان جو کچھ ہوا ہے وہ خاتون کی مرضی سے تھا۔

واضح رہے کہ خاتون سےمبینہ زیادتی کے معاملے پر ورجینیا کے ڈپٹی گورنر جسٹن فئیر فیکس کے مستعفی ہونے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین