• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر بھارتی ظلم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا میں بھی پاکستانی کمیونٹی یک زبان ہے۔

بلجیئم کے دارالحکومت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، مظاہرہ برسلز کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر کشمیر کونسل ای یو نے کیا۔

مظاہرے کی قیادت کشمیر کونسل یورپی یونین کے سینئر عہدیدار چوہدری خالد جوشی نے کی، مظاہرین نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں بھی یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب میں صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

لندن میں تاریخی ریلی کے لیے بریڈ فورڈ، برمنگھم ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کشمیر کونسل یورپی یونین نے یورپی دارالحکومت برسلز میں کشمیریوں کی جدوجہد سے یک جہتی کے اظہار کے لیے برسلز سینٹرل اسٹیشن کے سامنے مظاہرہ کیا، اس موقع پر شرکاء نے شمعیں بھی روشن کیں ۔

تازہ ترین