• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے دارالحکومت پیرس کی عمارت میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔

پیرس کے پوش علاقے میں 8 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر ابھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے، عمارت کی ساتویں اور آٹھویں منزلوں پر لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے چھت پر پناہ لینے والے متعدد افراد کو بچایا جبکہ متاثرہ عمارت کی نزدیکی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

پولیس واقعے کو جان بوجھ کر لگائی گئی آگ کے طور پر دیکھ رہی ہے، اس سلسلے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تازہ ترین