• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جدوجہد آزادی کی حمایت پر پاکستانی حکومت، عوام کا شکریہ‘


’جدوجہد آزادی کی حمایت پر پاکستانی حکومت، عوام کا شکریہ‘
فائل فوٹو

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کشمیری عوام کی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے شکریے کے پیغامات دیے۔


ایک ویڈیو پیغام میں یاسین ملک نے کہا کہ کشمیری بھی انسان ہیں،عالمی برادری افغانستان کی طرح کشمیر میں بھی امن قائم کرنے کی کوششیں کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ۔


میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر ی عوام کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ممنون ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین