• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہالینڈ کی بڑی مسلمان مخالف جماعت کے سابق رکن کا قبولِ اسلام

ہالینڈ کی سب سے بڑی مسلمان مخالف سیاسی جماعت کے سابق رکن نے اسلام قبول کرلیا۔

جورام وین کلیورن (Joram van Klaveren) نیدرلینڈز کی دائیں بازو کی سب سے بڑی انتہا پسند جماعت کے دوسرے سیاستدان ہیں، جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔


اسلام مخالف جذبات کی حامل ڈچ سیاسی جماعت ”پارٹی فار فریڈم“ کے سربراہ گیئرٹ ویلڈرز ہیں جنہوں نے نبی پاکﷺ کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

وین کلیورن سے قبل اسی سیاسی جماعت کے رکن آرناوڈ وین ڈورن نے اسلام قبول کیا،انہوں نے وین کلیورن کو اسلام قبول کرنے کے فیصلے پر مبارک باد دی۔

ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جو رام وین کلیورن نے اسلام قبول کرنے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے کہ اس دوران ان پر اسلام کے متعلق حقائق کھلتے گئے اور یوں ان کے اسلام دشمنی کے نظریات تبدیل ہو گئے۔

وین کلیورن 2010ء سے 2014ء کے دوران رکن پارلیمنٹ رہے، وہ سابق سیاسی جماعت میں انتہائی مسلمان مخالف سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے،انہوں اسلام اور قرآن مجید کے متعلق سخت بیانات دیئے تھے۔

اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اسلام اور قرآن مجید کے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس وقت غلط تھے کیونکہ یہ اس سیاسی جماعت کی پالیسی تھی اور ہر غلط فعل کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا تھا۔

انہوں نے 2014 میں ویلڈرز کی جماعت کو اس وقت خیر باد کہا جب  مراکشیوں کے خلاف ریلی نکالی اور ان کیخلاف بیانات دیے، پارٹی فار فریڈیم کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنائی لیکن2017میں انتخابات میں ناکامی کے بعد انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین