• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو اور نیمار آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں

کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار کے مداحوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ ان دونوں اسٹار فٹبالرز کی آج سالگرہ ہے۔

رونالڈو 34 اور نیمار27 سال کے ہو گئے ۔اوردونوں فٹبالر آج بھرپور انداز میں سال گرہ منارہے ہیں۔زندگی کی 34 بہاریں دیکھنے والے اوردنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو سات سال کی عمر سے فٹبال کھیل رہے ہیں۔

کون جانتا تھا کہ 5 فروری 1985 کو ایک باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں تہلکہ مچا دے گا۔ کم سنی سے ہی فٹبال کو جنون بنانے والا رونالڈو کا 2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بناگیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹ بالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دے دی۔

انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، چونتیس برس کے ہونے کےباوجود کرسٹیانو رونالڈو کی ہمت اور لگن میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین