سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن سے 148 ارب ڈالر وصول کئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے 87 امیر ترین اور بااثر افراد سے کرپشن کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 148 ارب ڈالر وصول کرنے کا اعلان کیا۔
آسٹریلوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اعلیٰ قیادت کے حکم پر 15 ماہ پہلے امیروں کو گرفتار کرکے ریاض کے ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق 87 امیراور بااثر افراد سے جو 148 ارب ڈالر وصول کئے گئے ہیں،ان میں نقدی کے ساتھ جائیداد اور کمپنیز کی مالیت بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے کریک ڈاؤن کو کامیاب اور منافع بخش کارروائی قرار دے دیا ہے۔