• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا میں شدید سردی، متعدد اسکول بند، پروازیں منسوخ


روس کے علاقے سائبیریا میں شدید سردی کا زور جاری ہے، جنوری کے بعد فروری میں بھی درجہ حرارت منفی 60تک گر گیا۔

منگل کو سائبیریا کے کچھ علاقوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند کر دیے گئے، ٹریفک سڑکوں سے غائب ہو گیا جبکہ برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ سائبیریا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 67 تک گیا تھا جبکہ سائبیریا کا کم ترین درجہ حرارت منفی 68کا ریکارڈ 85سال قبل 1933ء میں بنا تھا۔

تازہ ترین