• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا گپتا کی نائیجیرین فٹبالر سے تحریری معافی

بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے نائیجیرین فٹبالر الیگزینڈر لووبی کیخلاف نسل پرستانہ جملوں پر تحریری معافی مانگ لی۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا آرسنل کے نائیجیرین فٹبالر الیگزینڈر لووبی کیخلاف نسل پرستانہ جملوں پر تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی واٹس ایپ بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کیاجس میں ان کی دوست الیگزینڈر کو ’گوریلا‘ کہتیں اور ایشا ہنس کر اتفاق کرتی ہیں ۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے اپنی غلطی کے احساس کے بعد اس پوسٹ کو فوراً ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے معافی نامے میں انہوں نے نائجیرین انٹرنیشنل کو لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے میں نے نا سمجھی میں غلط حرکت کی جس کا مجھے افسوس ہے۔میں بہت شرمندہ ہوں، میں تصورنہیں کر سکتی کہ میں نے لووبی کے جذبات کو کتنا مجروح کیا ہے، نسل پرستی کیلئےمیرے دل میں کوئی جگہ نہیں ہے،میں عودہ کرتی ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔‘

ایشا گپتا نے لووبی سے امید ظاہر کی ہے وہ ان کو اس بیوقوفی پر معاف کردیں گے۔

تازہ ترین