• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہانگ کانگ میں چین کے نئے قمری سال کی خوشی میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ہانگ کانگ کی ڈسٹرکٹTsim Sha Tsui میں منعقد ہونے والی اس سالانہ پریڈ میں درجنوں گروپس نے حصہ لیا اور دیدہ زیب کاسٹیوم زیب تن کئے شہر کی سڑکو ں پر نہ صرف گشت کر کے چینی سالِ نو کو ویلکم کیا بلکہ لائن ڈانس، ڈریگن ڈانس، مارشل آرٹ ،میوزک بینڈکی دلچسپ پرفارمنس پیش کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔

پریڈ کے دوران مارچ کرتے دیدہ زیب فلوٹس، مارچنگ بینڈکی شاندار پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے ۔

چینی ثقافت کے رنگ بکھیرتی اس پریڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئے قمری سال کی خوشی کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین