• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں ٹرالر کی ٹکر سے 2 طالب علم جاں بحق

ساہیوال میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں اسکول جانے والے 2طالب علم جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ساہیوال کے پاکپتن روڈ پر پیش آیا جس میں ایک ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار اسکول جانے والے دو طالب علم جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں طالب علموں کا تعلق چک نمبر 110/9 ایل سے ہے، جبکہ حادثہ پاکپتن روڈ اڈا بھولے دی جھوک کے قریب پیش آیا

ریسکیوذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دونوں طالب علموں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین