• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ ’میگا اسٹارز‘ کی ایک یادگار تصویر

بالی ووڈ کے میگا اسٹارز امیتابھ بچن، آنجہانی اداکارہ سری دیوی، سلمان خان اور عامر خان کی ایک پرانی اور یادگار تصویر آج کل سوشل میڈیا پر زینت بنی ہوئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، دبنگ اداکار سلمان خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی موجود ہیں، اس تصویر نے پرانی یادیں تازہ کردی ہیں۔


امیتابھ بچن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُن کی ویمبلے اسٹیڈیم میں کنسرٹ کی تصویر ہے، جہاں وہ سری دیوی، عامر اور سلمان کو اپنے پہلے کانسرٹ میں ساتھ لے کر گئے تھے۔ اُس کانسرٹ میں 70 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔ یہ ویمبلے اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کیے جانے سے پہلے کی تصویر ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن اور بالی وڈ خانز کے مداح ایک براہمسترا اداکار نےبھی اس تصویر کو شیئر کیا، انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ تصویر لندن میں ’جمعہ چمہ‘ کانسرٹ کی ریہرسل کے دوران ویمبلے اسٹیڈیم میں لی گئی تھی، جہاں 70 ہزار افراد نے شرکت کی۔


بعدازاں اس یادگار تصویر کو امیتابھ بچن نے ری ٹوئٹ بھی کیا اور لکھا کہ یہ وہ وقت تھا جب ویمبلے اسٹیڈیم میں اس سے قبل بھارت کا کوئی کانسرٹ نہیں ہوا تھا اور میرے اصرار کرنے پر پہلی دفعہ عامر اور سلمان آئے تھے۔

واضح رہے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت گزشتہ سال 24 فروری کو باتھ ٹب میں ڈوب جانے کے سبب ہوئی تھی۔

تازہ ترین