• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ باربی گرل کترینہ کیف اس سال عید پرریلیز ہونے والی نئی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کی دلہنیا بنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈاداکار سلما ن خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اوروہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔

فلم میں پہلی بار سلمان خان اور کترینہ کیف کی شادی کا سین فلمایا جائے گا دونوں کی شادی دھوم دھام سے ہو گی۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری اور اتل اگنی ہوتری کی پروڈیوس کردہ فلم بھارت 2014 میں بننے والی جنوبی کورین فلم 'Ode To My Father' کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

فلم 2019ء میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین