• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ، سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

آسٹریلیاکے شہر  ٹاؤنز ویل میں بارشوں کے باعث بدترین صورت حال کا سامنا ہے،کئی علاقے زیر آب آنے سے 20 ہزار مکانات خالی کرائے گئے ہیں۔

بارش اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے اسکول اور دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں، زیر آب علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ٹاؤنز ویل کے میئر نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سیلاب کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہواجبکہ اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے ۔

شدیدبارشوں کے بعد ڈیم کے دروازے بھی کھول دیئے گئے ہیں، سیلابی ریلے کے ساتھ رہائشی علاقے میں مگرمچھ اور سانپ بھی داخل ہو گئے ہیں جو لوگوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

متاثرہ شہر ٹاؤنز ویل کو آفت زدہ قرار دےدیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین