• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر اداکارائوں اور ماڈلز کو دیکھا گیا ہے جو فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل موٹی یا نہایت دبلی پتلی ہوتی ہیں لیکن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی وہ جسمانی طور پر بہت تیزی سے خود کو بدل لیتی ہیں۔ ان میں اداکارہ ایمن، مینال، گلوکار عدنان سمیع، عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، زرین خان، سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔

ان ہی اداکارائوں میں ایک نام بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’پرینیتی چوپڑا‘ کا بھی ہے جنہوں نے اپنا وزن 90کلو سے کم کرکے 58 کلو تک پہنچادیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے 130 کلو وزن کم کیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 میں پرینیتی کا وزن 90 کلو تھا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ کبھی اپنے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گی، اسی لیے انہیں سب کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں لیکن انہوں نے سب کو غلط ثابت کیا اور صرف 4 ماہ میں 30 کلو کے قریب وزن کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایک انٹرویو میں پرینیتی نے بتایا کہ اُن کا وزن ہمیشہ سے ہی زیادہ تھا لیکن اداکاری سے منسلک ہونے کے بعد اُن کے پاس بالکل وقت نہیں ہوتا تھا کہ وہ ورزش کرسکیں لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ اداکاری کے ساتھ شخصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے بعد سے انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اُس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئیں۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
سوناکشی سنہا نے 30 کلو تک اپنا وزن کم کیا

پرینیتی نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے خود کو جسمانی طور پر وزن کم کرنے کے لیے تیار کیا اور پھر انہوں نے 2 ہفتےصرف ہلکی غذائیں استعمال کیں اور بعدمیں اپنے غذائی انتخاب کو مزید سخت کیا۔

وہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس گرم پانی میںلیموں کا عرق ملا کر پیتیں اور ناشتے میں 2 اُبلے ہوئے انڈے،براؤن بریڈ اور ملائی سے پاک ایک کپ دودھ لیتی تھیں۔ان کے دوپہر کا کھانا براؤن چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا اور شام میں دہی یا سبز چائے کے علاوہ وہ کچھ نہیں لیتی تھیں۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
زرین خان نے 100 کلو سے وزن کم کرکے 55 کلو کیا 

رات کے کھانے میں وہ سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ شیک کا استعمال کرتی رہیں۔

اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی مشقیں کرنے لگیں۔

انہوں نے ڈانس کلاسوں میں بھی جانا شروع کردیا اُس سے بھی وزن کم کرنے میں انہیں مدد ملی جبکہ ذہنی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لیے مراقبے کا سہارا لیا۔

تازہ ترین