• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی

خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ایک گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں وین میں آگ لگنے کے حادثے کے مزید 2 زخمی چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے دو زخمیوں کے دم توڑ جانے کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔

انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور گاڑی میں ٹکر کے بعد وین میں آگ لگنے کا حادثہ اسپینا بانڈہ کے مقام پر پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 13افراد کی میتیں اور 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر وین پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔

تازہ ترین