• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ،2 ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاشیں دریافت


مصرمیں قدیم مقبروں کی کھدائی کے دوران 40سے زائدحنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں جنہیں 2 ہزار سال سے بھی قدیم قرار دیا جا رہا ہے۔

10بچوں اور مختلف عمر کے مر د و خواتین کی یہ ممیزماہرین کو قدیم مقبروں کی کھدائی کے دوران ملی ہیں۔

سائنس دانوں کو یہ تاریخی ممیاں جنوبی مصر کے علاقے المنیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں۔

ماہرین کے مطابق یہ حنوط شدہ لاشیں بالکل درست حالت میں ہیں اور انکا تعلق ممکنہ طور پر اَپر مڈل کلاس سے تھا۔

مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ 40حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 10 لاشیں بچوں کی ہیں، حنوط لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین