• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے پر بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کی سپرہائی وے پر کاٹھور کے قریب ایک مسافر بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ریسکیو اداروں کی ایمبو لینسوں کے ذریعے بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین