• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں اسنو کار ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں برف سے ڈھکے ٹریک پرتیزی سے دوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

امریکی ریاست نیو ہیمپشائرمیں منعقد ہونے والی اس35ویں سالانہ ریس میں دنیا بھر سے آئے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اوراپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سردی کے باعث جم جانے والی جھیل کے ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیوربرفیلی ٹریک میں ایسے پھنسے کہ پیچھے رہ گئے۔

منفرد نوعیت کے اس یخ بستہ ریس میں جہاں شرکاء نے گاڑیاں دوڑانے میں کمال مہارت دکھائی وہیں شائقین نے بھی اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین