• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے شہر چنئی میں پہلے ’’روبوٹ ریسٹورنٹ‘‘ میں سات روبوٹس کی ٹیم نے ویٹرز کی حیثیت سے کام شروع کردیا۔

سفید اور نیلے رنگ کےان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انگلش اور تامل زبان میں کسٹمرز کا خیرمقدم کرتے اور ان سے بات چیت کرتے ہیں۔

چنئی کا یہ ریسٹورنٹ بھارتی اور ایشیائی کھانوں کے حوالے سے پہلے ہی معروف تھا لیکن روبوٹس ویٹرز کے بعد اب موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ریسٹورنٹ کے استقالیہ پر خاتون روبوٹ کسٹمرز کو ٹیبل نمبر مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہے۔

ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر کیلاش کا کہنا ہے کہ ’’روبوٹ ریسٹونٹ‘‘ کی بھارت میں تین شاخیں ہیں اور بنگلور میں بھی برانچ کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ابھی ہم نے روبوٹس کے نام نہیں رکھے، چاہتے ہیں کسٹمرز سے نام تجویز کریںجس کے بعد نام رکھنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین