• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے تیلگو ٹی وی سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 21سالہ ادکارہ ناگا جھانسی نے خودکشی کرلی۔

اداکارہ کی لاش حیدرآباد کے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والدین کی جانب سے رپورٹ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جھانسی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں بیوٹی پارلر بھی چلارہی تھی اور چھ ماہ سے اُس کا سوریا نامی شخص کے ساتھ افیئر بھی تھا تاہم دونوں کے درمیان بریک اپ کے بعد وہ مایوسی کا شکار تھی۔

بھارتی اداکارہ کے بھائی درگا پرساد نے پولیس کو بتایا کہ فیملی ممبرز کو اُس کے افیئر کاعلم نہیں تاہم اُس نے اعتراف کیا کہ وہ کچھ وقت سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور پچھلے کئی دنوں سے شوٹس پر بھی نہیں جارہی تھی۔

جھانسی نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی لیکن  پولیس نے جھانسی اور سوریا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کی معلومات کے لئے اداکارہ کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین