وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غلام سرور نے کہا کہ گیس اور تیل کا یہ معاہدہ پاکستان روس کے باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک کو روزانہ 500 ملین سے 1بلین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ گیس سمندرکے راستے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ گیس پائپ لائن کی تعمیر3 سے 4 سال میں مکمل کی جائیگی۔