• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاری کی مارخور کے شکار کے لیے ڈیڑھ کروڑ کی ادائیگی

امریکی شہری برائن کنسل ہارلن نے گلگت میں ایک لاکھ دس ہزار امریکی ڈالر 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے کی فیس ادا کرنے کے بعد مارخور کا شکار کیا ۔ پرمٹ کی مد میں دی جانے والی یہ سب بڑی رقم ہے ۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکاری نے گلگت بلتستان کے علاقے ہارا موش میں خوب صورت سینگوں والا مارخور شکار کیا ۔

برائن کنسل ہارلن کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے جو امریکی یہاں نہیں آتے وہ بہت کچھ مِس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور اور جنگلی بکرے کی ایک قسم جو پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، ضلع چترال، وادی کالاش اور وادئ ہنزا سمیت دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین