• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

تیسرے اور آخری ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹیم میں دوتبدیلیاں کی ہیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ آخری دو میچز میں ہم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اہم موقع پر ہم چُوک گئے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ یہ آخری میچ ہے اور سیریز کا اختتام اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔

پروٹیز کپتان ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ وکٹ کافی سیدھی دکھائی دے رہی ہے، حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

آئی سی سی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم پاکستان کو سیریز کے دونوں میچز میں شکست ہو چکی ہے، گرین شرٹس کو اب کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

تازہ ترین