• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ماہر کیلیگرافی سونیا کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات


قومی ترانے کے الفاظ سے عمران خان کی تصویر بنانے والی آرٹسٹ سونیاکی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ۔

سونیا نے ملاقات میں وزیر اعظم کو کیلیگرافی کا فن پارہ پیش کیا۔

ماہر خطاط سونیا نے کہا کہ وہ عمران خان کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کی تصویر بڑے شوق سے بنائی ہے۔

سونیا کے فن پارے میں وزیر اعظم کی تصویر پر قومی ترانہ درج ہے۔

اس ملاقات کے لیےسونیا خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین